5 جنوری، 2017، 11:15 AM

چین کی بحیرہ جنوبی چین پر قریبی نظر/ امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

چین کی بحیرہ جنوبی چین پر قریبی نظر/ امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

چین نے بحیرہ جنوبی چین پر اپنی قریبی نظر رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امریکہ کی جانب سے بحیرہ جنوبی میں اسلحے میں اضافہ چین کیلئے سکیورٹی خطرہ ہے،ہماری بحیرہ جنوبی چین پر مکمل نظر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنلکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین پر اپنی قریبی نظر رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امریکہ کی جانب سے بحیرہ جنوبی میں اسلحے میں اضافہ چین کیلئے سکیورٹی خطرہ ہے،ہماری بحیرہ جنوبی چین پر مکمل نظر ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی ملٹری سائنس اکیڈمی اور چین امریکہ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر زا سیاؤ چو نے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے بحیرہ جنوبی چین  میں اسلحے کی تعداد میں اضافہ چینی سر زمین کیلیے خطرہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج علاقے میں مزید ہتھیار تعینات کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے توامریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر زا سیاؤ نے کہا کہ امریکی فوج بحیرہ جنوبی چین پر تسلط کے لیے نئے حربے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ یوایس ایس کارل ونسن یہاں کتنی دیر رہے گا،یہ صرف مشقیں منعقد کرنے کیلیے ایک جہاز یا پھر ایک طویل قیام کا بہانہ ہے اور کس حد تک چین کے مقبوضہ جزائر سے ہے اس پر ہماری نظر ہے۔

News ID 1869494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha